2025-10-15@10:17:07 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«فیفا ورلڈکپ 2026»:
اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ 2026 کیلیے کوالیفائنگ میچ میں شکست دے کر ایونٹ میں رسائی کی دوڑ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دی۔ میچ سے قبل اٹلی کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اطالوی پولیس نے مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسپین نے اسرائیل کی شرکت پر فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر کے شہر دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے گروپ اے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے عمان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی یو اے ای نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں دوسری مرتبہ شرکت کی امیدیں برقرار رکھیں، اس سے قبل وہ 1990 میں ورلڈکپ کھیل چکی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کے آغاز میں یو اے ای کو بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جب کوامے کوادیو کے خود کے گول نے عمان کو برتری دلا دی۔ تاہم، دوسرے ہاف میں مارکوس میلونی اور کائیو لوکاس کے گولز نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔یو اے ای کے رومانوی...
محمد صلاح نے مصر کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہنچادیا۔ یہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں پانچویں شرکت ہوگی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں محمد صلاح کے 9 گولز اہم ثابت ہوئے۔ گزشتہ روز کاسابلانکا میں مصر نے جبوتی کو 0-3 سے مات دی جس میں سے 2 گول مصر کے کپتان محمد صلاح نے کیے۔ واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔
فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے منفرد خصوصیات والی آفیشل میچ بال متعارف کروادی۔ فیفا کی جانب سے آئندہ سال منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے متعاعف کروائی گئی آفیشل میچ بال جدید ٹیکنالوجی اور تین میزبان ممالک (امریکا، میکسیکو اور کینیڈا ) کی نمائندگی کرنے والے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ جرمن کمپنی ایڈیڈاس کی ڈیزائن کردہ اس فٹبال کو ’ٹرائی اونڈا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لفظ ’ٹرائی اونڈا‘ دو الفاظ ’ٹرائی‘ (تین) اور اسپینش لفظ ’اونڈا‘ (لہر)کو ملاکر بنایا گیا ہے۔ بال میں سرخ، نیلا اور سبز رنگ نمایاں ہے، جن کے ساتھ ہر میزبان ملک کا علامتی نشان شامل ہے۔ کینیڈا کی نمائندگی کے لیے میپل کے پتے، میکسیکو کے لیے عقاب اور امریکا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت دی گئی تو وہ اس عالمی ایونٹ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی چیمپئن اسپین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں کھیلنے کی اجازت دی گئی تو وہ ایونٹ کے بائیکاٹ پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔ یہ اعلان اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کے خلاف ایک بڑے سیاسی احتجاج کے طور پر سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران سوشلسٹ ورکرز پارٹی (PSOE)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسپین اسرائیل کے عالمی کھیلوں میں شامل ہونے کے سخت خلاف ہے۔ وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اپنے...
عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔ ان کا...
جرمنی کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں سلواکیہ کے ہاتھوں 0-2 کی حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بریٹیسلاوا میں کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ ہینکو نے ہاف ٹائم سے تین منٹ قبل میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ مڈلزبرو کے فارورڈ اسٹریلیک نے دوسرے ہاف کے آغاز کے 10 منٹ بعد اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول اسکور کیا۔ یہ ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں جرمنی کی چوتھی شکست ہے۔ جرمنی کا اگلا مقابلہ شمالی آئرلینڈ سے اتوار کو ہوگا جس نے اپنے پہلے میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ دیگر مقابلوں میں اسپین نے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں بلغاریہ کو 0-3 سے شکست دی۔ بیلجیئم نے 0-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ...
ازبکستان کی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 2026 فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر الیکٹرک گاڑیوں کے تحفے سے نواز دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایشین فٹبال کوالیفائر میں ازبکستان نے قطر کو 0-3 سے شکست دیکر پہلی بار فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے پر ازبک صدر مرزی یوئیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 30 چینی الیکٹرک کاریں تحفے میں دے دیکر جشن منایا۔ مزید پڑھیں: کیا رونالڈو کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ گرل فرینڈ کی ویڈیو وائرل تحفے میں دی گئی گاڑیاں چنی کمپنی کی بی وائے ڈی الیکٹرک کاریں ہیں، جسکی ایک گاڑی کی مارلیت 50 ہزار یورو (یعنی پاکستانی...
دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اس ماہ ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید کردی۔ پرُتگال سے کھیلنے والے 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا اس ماہ سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا۔النصر کلب ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ رونالڈو کی شمولیت سے النصر کلب کوئی بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا اور مایوس کن طور پر نہ تو فیفا کلب ورلڈ کپ اور نہ ہی ایشین چیمپئنز لیگ میں جگہ بنا سکا۔ فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ اگر النصرکلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تو رونالڈو کلب ورلڈ کپ میں کسی ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فتبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) نے عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا۔فیفا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو 3 بار چیمپئین بنوانے پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جرسی کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کیساتھ شیئر کیا۔فیفا ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیج پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی دکھائی گئی ہے۔اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ شیئر کرنے کا مقصد فیفا ورلڈکپ سے قبل پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے تاکہ...
جاپان نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کردی۔ ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان ” دی بلیو سامورائی” نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوانے والا پہلا ملک بن گیا۔ جاپانی ٹیم نے بحرین کو 0-2 سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ بحرین کیخلاف میچ کے دوسرے ہاف میں ڈائچی کامدا (66 منٹ) اور ٹیکفوسا کوبو (87منٹ) کے گول فتح میں معاون رہے، جاپان تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی کی سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جہاں وہ تین مقابلوں میں حصہ لے گا۔...
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کلب ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب فٹبال ورلڈکپ کیلئے فیفا نے 32 ٹیموں کیلئے 1 ارب ڈالر (یعنی 2 کھرب 76 ارب 39 کروڑ 46 لاکھ سے زائد) انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ کلب ورلڈکپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکا میں منعقد ہو رہا ہے۔ مزید پڑھیں: کوڑوں کی سزا یا کچھ اور، رونالڈو کے ایران نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق اس سال 32 ٹیمیں، جن میں 12 یورپ کی ہیں، میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی، جن کیلئے 1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ انعامی رقم مقرر کی...
جدہ(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی کوشش کریں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورڈ کپ میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال ہوسکے۔جدہ میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ خان نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس کو پاکستان نے فٹبال بنا کر دیے تھے۔ ہماری کوالٹی اتنی اچھی ہے کہ پاکستان میڈ فٹبال کو ترجیح دی گئی، ہمارے پاس سکِلز ہے، ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرور دیکھنا چاہیں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال کی جائے۔ اگر یہ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی...