Express News:
2025-10-15@12:43:13 GMT
9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور:
9 مئی کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کی بریت
پڑھیں:
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ فلک جاوید اس سے قبل این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں تھی، تاہم لاہور پولیس نے انہیں نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال کر عدالت میں پیش کیا۔