لاہور، مذہبی جماعت کا احتجاج، امریکی قونصل خانے کی سکیورٹی سخت
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
امریکی قونصل خانے کے سامنے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ قونصل خانے کو جانیوالے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب کے سامنے بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جانیوالا راستہ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر امریکی قونصل خانے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصل خانے کے سامنے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ قونصل خانے کو جانیوالے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب کے سامنے بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جانیوالا راستہ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی قونصل خانے کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھی کنٹینرز لگا کر بند کر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں امریکی قونصل خانے شملہ پہاڑی کے سامنے
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔