چینی سفارت خانے میں رنگا رنگ ثقافتی مشاعرہ سے پاک-چین دوستی کا دلکش اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد

اسلام آ باد ()

دنیا بھر میں وسطِ خزاں فیسٹیول کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد جاری ہے، جن کا مقصد مقامی باشندوں اور بیرونِ ملک مقیم چینی شہریوں کو چینی تہواروں سے جوڑنا اور چینی ثقافت کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔ اتوار کے روز اسی سلسلے میں پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں ایک شاندار ثقافتی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جو چائنا میڈیا گروپ اور پاک-چائنا کلچرل اینڈ اکنامک پروگرس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

تقریب میں پاکستانی شعرا، ادیبوں، حکومتی نمائندوں، طلبہ اور چینی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی تھے، جب کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی ثقافت میں چاند کو خاص حیثیت حاصل ہے، اور اس سے متعلق نہایت خوبصورت تہوار منائے جاتے ہیں۔ اسی طرح اسلامی ثقافت میں بھی چاند کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جہاں مہینوں، اہم ایّام اور دونوں عیدین کا تعین چاند کی رویت سے کیا جاتا ہے۔ یہ تہذیبی مماثلت دونوں اقوام کے درمیان روحانی اور ثقافتی ہم آہنگی کی مظہر ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے عظیم چینی شاعر، ادیب اور مفکر سو شی (Su Shi) کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سُو شِی کی شاعری اور افکار چینی ادب میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کا ادبی سفر چینی ثقافت کا عکاس ہے اور عالمی سطح پر ادب سے محبت رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا واضح پیغام ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور اس کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔جیانگ زائی ڈونگ نے بتایا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورۂ چین میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی مشترکہ ایکشن پلان کی منظوری دی گئی، جس میں عوامی سطح پر روابط کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ بھی نہایت اہمیت کا حامل رہا، جس کے دوران اسلامی ثقافت کی روحانی اور جمالیاتی خوبصورتی کو عظیم چینی تہذیب کی سادگی اور تاریخی گہرائی سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔ یہ اقدام دونوں اقوام کے درمیان باہمی احترام اور ثقافتی قربت کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی و ماہر امورِ چین ظفرالدین محمود نے اس موقع پر سی جی ٹی این اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چینی ثقافت، تہذیب اور تمدن کو اس کے تاریخی پس منظر کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ انہوں نے چینی سماج کے فکری و ادبی ورثے، روایتی اقدار اور معاشرتی ہم آہنگی پر بخوبی روشنی ڈالی۔

رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ، فرح ناز اکبر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات دونوں ممالک کو قریب لاتی ہیں۔ ان کے ذریعے نہ صرف ثقافتی ورثے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ باہمی تعلقات کو بھی نئی جہت ملتی ہے۔

تقریب میں بچوں نے چینی شاعری پر خوبصورت انداز میں پرفارمنسز پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔
مشاعرے میں پیش کیے گئے کلام میں چین اور پاکستان کی مشترکہ روایات، قدرتی مناظر اور انسانی جذبات کو شاعرانہ انداز میں پیش کیا گیا، جو دونوں اقوام کی تہذیبی ہم آہنگی کا عکاس تھا۔

یہ تقریب نہ صرف چینی ثقافت کے ایک اہم پہلو کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی، بلکہ چین – پاکستان تعلقات کے ایک اور خوشگوار باب کا اضافہ بھی ثابت ہوئی۔
ایسی تقریبات مستقبل میں بھی دونوں اقوام کو مزید قریب لانے، بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے، اور عوامی سطح پر دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کااعلامیہ شرمناک حدتک افسوسناک ہے، عرفان صدیقی آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کااعلامیہ شرمناک حدتک افسوسناک ہے، عرفان صدیقی طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں، حافظ نعیم الرحمان گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین کی مکمل پاسداری کروں گا، فیصل کریم کنڈی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،وفاقی وزیر مصدق ملک جنگی بندی معاہدہ، مصر اور امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ کا دورہ کرینگے پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبہ میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین ۔ 
 

سیمنٹ سستاہوگیا  

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات، جنگ بندی پر اظہار اطمینان
  • مصر: شہباز شریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن اور چین کی بحریہ کے درمیان تصادم
  • مصر میں قطری شاہی عملے کی کار کو حادثہ، 3 ملازم جاں بحق
  • پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب، قطر کا اظہارِ تشویش
  • وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو
  • پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد
  • غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ