پشاور میں افسوسناک واقعہ، شخص نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پشاور: چمکنی کے علاقے میں خاندانی سانحہ، فضل حیدر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان لے لی۔
پولیس کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا، تاہم قتل اور خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
پولیس نے چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
تھارپ کی خودکشی، اہلیہ نے انگلش بورڈ کوذمہ دار قرار دے دیا
کراچی:انگلینڈ کے سابق اسٹار گراہم تھارپ کی اہلیہ نے شوہر کی موت کا ذمہ دار انگلش کرکٹ بورڈ کو قرار دے دیا۔
تھارپ نے 55 برس کی عمر میں گزشتہ سال اگست میں ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔
انھوں نے ایسا بطور انگلش اسسٹنٹ کوچ عہدے سے فارغ کیے جانے کے ڈھائی برس بعد کیا۔
ای سی بی نے انھیں 22-2021 میں کوویڈ کے دوران آسٹریلیا کے ایشز ٹور میں ایک ویڈیو وائرل ہونے پر فارغ کیا۔
اس ویڈیو میں وہ سیریز کے بعد ایک ہوٹل میں پلیئرز اور کوچز کے ساتھ شراب نوشی کررہے تھے جب پولیس نے کوویڈ پابندیوں کا احساس دلایا تو تھارپ ان کا مذاق اڑانے لگے۔
بیوہ امینڈا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو کچھ اس ٹور میں ہوا اس پر گراہم بہت نادم تھے، انھوں نے سب سے معذرت بھی کی تھی۔
اگر بورڈ حکام کی جانب سے انھیں تھوڑی بھی سپورٹ مل جاتی تو وہ آج وہ ہم سب کے درمیان موجود ہوسکتے تھے ۔