نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ فلک جاوید اس سے قبل این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں تھی، تاہم لاہور پولیس نے انہیں نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال کر عدالت میں پیش کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلک جاوید
پڑھیں:
حسن اسکوائر میں رات گئے پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کی ہراسانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: حسن اسکوائر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے رات کے وقت شہریوں کو سڑکوں پر روک کر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ واقعہ رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب مقامی اخبار کے سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر اپنے دفتر سے چھٹی کے بعد بائیک پر گھر واپس جا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق پل کے نیچے یو ٹرن لیتے ہی پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا، تلاشی لی اور موبائل میں بٹھا کر دھمکیاں دیں۔ تمام شناختی دستاویزات دکھانے کے باوجود اہلکاروں نے تھانے لے جانے اور جسمانی تشدد کی دھمکیاں دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے تک ایڈیٹر کو بلا وجہ ہراساں کرنے کے بعد اہلکاروں نے معافی مانگنے کے بعد جانے دیا۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں ایڈیٹر کو اس سے قبل بھی دو سے تین مرتبہ چنگچی سے اتار کر تلاشی لینے اور بدتمیزی کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر نے متعلقہ حکام بشمول آئی جی اور ڈی آئی سے اپیل کی ہے کہ انہیں روزانہ کے اسی روٹ پر آمد و رفت کے دوران تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کی جانب سے ہراسانی کے واقعات کا نوٹس لیا جائے۔