اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب‘ چیئرمین پاکستان سعودیہ بزنس کونسل سے گفتگو، تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن صفدی سے فون پر گفتگو کی اور "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے رہائی پانے والے افراد کے لئے تعاون اور ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر اردن کے کردار کو سراہا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (جے بی سی) کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ منگل کو سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (جے بی سی) کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جو ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار اپنے سرکاری دوروں کی تکمیل کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واپسی پر مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے مذکورہ دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔
اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔