ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاقِ رائے آج ممکن ہے، اگر ایسا ہو جاتا ہے تو شام تک غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس بات کا امکان ایک پریس کانفرنس میں شامی ہم منصب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں ظاہر کیا۔

ترک وزیرِ خارجہ ان دنوں شام کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں جاری امن مذاکرات میں دونوں فریقوں نے فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غیر معمولی سنجیدگی اور عزم کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امن مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا کی حدود اور شرائط، غزہ میں امداد کی فراہمی اور ممکنہ جنگ بندی کے اصول و ضوابط پر بات کی گئی ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ان نکات پر "اب تک نمایاں پیش رفت" ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔

ادھر ترک صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے ساری شرائط حماس پر لادنا درست نہیں، اسرائیل کو بھی غزہ پر بمباری بند کرنا ہوگی۔

صدر طیب اردوان نے مزید بتایا کہ حماس نے امن مذاکرات کے لیے مثبت رویہ اپنایا ہے جسے میں ایک نہایت اہم قدم سمجھتا ہوں، حماس اس معاملے میں اسرائیل سے آگے ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج تیسرے دن میں داخل ہوگئے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نائب وزیر اعظم کی کروشیا اور مالدیپ کےوزرائے خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے سمیت دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر پاک۔کروشین مصروفیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا. نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے بھی ملاقات کی۔

 دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے تجارت، رابطے اور موسمیاتی ریزیلینس میں دوطرفہ تعاون کی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مشترکہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے ذریعے باقاعدہ رابطے میں رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کم نہ ہوئی‘حملے میں مزید 21فلسطینی شہید
  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 20 فلسطینی شہید
  • حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو غزہ میں کارروائیاں بڑھائی جائیں گی
  • اسرائیلی حملے میں رہنما کی شہادت؛ حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا
  • اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے
  • پاکستان کا عالمی فورم پر بحری سلامتی اور کنیکٹیویٹی کے تحفظ کا عزم
  • نائب وزیر اعظم کی کروشیا اور مالدیپ کےوزرائے خارجہ سے ملاقات
  • کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں، مذاکرات کی لبنانی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ کا مثبت جواب
  • پارلیمان کی ترمیم کو کسی عدالت کے سامنے چیلنج نہیں کیا جا سکتا: وزیر قانون