اردن کے شاہ عبدللہ دوم کواعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ نشان پاکستان’ عطا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو، فیلڈ مارشل،ایئرچیف اور نیول چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ نشان پاکستان ’ عطا کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔
صدر نے اردن کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال، خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت اور شاہ عبدالّلہ دوم نے دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نے ترین سول ایوارڈ صدر مملکت ا اردن کے دوم کو
پڑھیں:
کاسا 1000 منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں: صدر زرداری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، معاشی، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔ صدر مملکت نے سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو مزید فرورغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کہا پاکستان اور تاجکستان میں تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان تاجکستان کیلئے سمندر تک رسائی کا راستہ ہے۔ کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ خطے میں امن، استحکام و باہمی رابطوں کے فروغ میں دونوں ممالک کا کلیدی کردار ہے۔ ملاقات میں تعلیم، توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹرز شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔