نیٹ میٹرنگ کے 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے سے نیشنل گرڈ متاثر ہوسکتی ہے، پاور ڈویژن کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، تاہم اس تیزی سے بڑھتی ہوئی پیداوار نے سسٹم کے استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایا کہ ملک میں سولر انرجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک نئے انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی کا حجم اب 6 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جب کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت بھی 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس کا تخمینہ جدید سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا ہے۔
سیکرٹری پاور نے خبردار کیا کہ نیٹ میٹرنگ کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے قومی گرڈ کے استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرڈ سسٹم سے پیدا ہونے والی بجلی اور نیٹ میٹرنگ سے حاصل شدہ توانائی کا براہ راست موازنہ ممکن نہیں کیونکہ گرڈ کی بجلی میں 14 روپے کیپسٹی چارجز اور 9 روپے ٹیکسز شامل ہیں، جب کہ نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی لاگت کے لحاظ سے کہیں زیادہ سستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو لوڈشیڈنگ سے مکمل طور پر نجات دلایا جائے اور توانائی کے تمام ذرائع کو متوازن انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ سسٹم پر اضافی دباؤ نہ پڑے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ کے ہزار میگاواٹ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔