سی پیک فیز ٹو پاکستان، چین تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کریگا، عوامی فلاح کے منصوبے تیار کریں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت 14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتوں کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں جو عوامی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے روزگار، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، جبکہ سی پیک فیز ٹو پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اور پائیدار اضافے کا موجب بنے گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کے فائیو ایز کو چین کی پانچ راہداریوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ ترقی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے قائم ڈی سیلینیشن پلانٹ نے گوادر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح سی پیک فیز ون کو تسلسل اور کامیابی سے مکمل کیا گیا، فیز ٹو کو بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کامیاب بنایا جائے گا۔ احسن اقبال نے بتایا کہ معاشی روزگار کاریڈور کے تحت پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے چینی ماڈل پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، پاکستان اور چین کے اقتصادی تھنک ٹینکس کے درمیان ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی ہو گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی پیک فیز ٹو وفاقی وزیر احسن اقبال کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب میں نابینا افراد کے لیے جدید نیویگیشن سسٹم تیار
سعودی عرب کی نادران بارڈرز یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ کے تعاون سے نابینا اور کمزور نظر رکھنے والے افراد کے لیے ایک ذہین نیویگیشن سسٹم تیار کیا ہے۔
یہ جدید نظام ویژن ٹرانسفارمر ٹیکنالوجی اور ڈوئل اٹینشن میکانزم کے ذریعے ماحول کی تصاویر کا تجزیہ کرکے تفصیلی بصری معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے صارف اپنے اردگرد کے ماحول جیسے دفاتر، کلاس رومز یا دکانوں کو خود شناخت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز
تحقیقی نتائج کے مطابق یہ نظام روایتی ماڈلز سے زیادہ درست اور مؤثر ہے، اور موبائل و اسمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معذور افراد کو بااختیار بنانے، معاشرتی شمولیت بڑھانے اور تعلیم، روزگار و نقل و حرکت میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جدید نیویگیشن سسٹم سعودی عرب کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ نابینا افراد نادران بارڈرز یونیورسٹی