خیبر پختونخوا کے نئے نامزد کردہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، ضلع خیبر سے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے وہ صوبہ کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔ وہ موجودہ حکومت میں وزیرِاعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نئے نامزد کردہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پہلی بار پی کے 70 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز کو دستیاب معلومات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، ضلع خیبر سے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے وہ صوبہ کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔ وہ موجودہ حکومت میں وزیرِاعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔ انہوں نے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کی جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ بزنس مین ہیں۔ عام انتخابات میں انہوں نے بڑے مارجن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے بلاول آفریدی اور جے یو آئی کے حمید اللہ جان آفریدی سمیت دیگر کو شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی کا
پڑھیں:
"امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے" کا اعلان
سٹی42: خیبر پختونخواکےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے "امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے" کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
پشاور میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا، خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
سہیل آفریدی نے کہا، وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا، پی ٹی آئی کچھ کر رہی ہے تو ہی خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار موقع دیا، موجودہ چیف سیکرٹری اور آئی جی بہترین کام کر رہے ہیں، چاہتا ہوں کہ موجودہ آئی جی کام جاری رکھیں۔
پختونخوا میں کرپشن کے متعلق سوالات کے جواب میں سہیل آفرید ی نے کہا، وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پختونخوا میں آڈٹ کرے۔ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہیے۔
خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت
سہیل آفریدی کا کہنا تھا دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، امن کی خاطر وفاق کا ساتھ دوں گا، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سزا دینے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے، انسداد دہشتگردی کے قوانین میں سقم ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ ک سہیل آفریدی نے کہا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ کسی بھی اقدام سے صوبوں کے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، پانی بند کرنے سے متعلق جنید اکبر کا بیان غلط تھا، دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں، اللہ نہ کرے پنجاب بھی دہشتگردی کا سامنا کرے۔
راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
Waseem Azmet