اعظم سواتی کا بلاول بھٹو کے بیان کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حلف لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل دو باتیں ایسی ہوئیں جس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا، ہائیکورٹ کا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ بنیادی تھا اس سے آئینی تعطل تھم گیا۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز جو بات کی وہ تاریخی اور سنجیدہ تھی اور میں تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا، میں ذاتی طور پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلاول کی گفتگو میں دو باتیں انتہائی اہم تھیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ بلاول نے واضح کیا کہ آئین کی پاسداری کریں اور جہاز لے کر جائیں، عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے جاؤ، ایسی گفتگو اور سوچ سے ہی ملک اور ادارے آگے بڑھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو اعظم سواتی
پڑھیں:
بلاول بھٹو زداری کا سینئر سیاست دان آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔