کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں دنیا سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں۔ غزہ میں بچوں کی نسل کشی کی گئی، غزہ میں صحافیوں، ڈاکٹرز اور نرسز کی بھی نسل کشی کی گئی۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ہے غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں۔ امید ہے کہ پوری امت مسلمہ دیکھے گی یہ سیز فائر نہ توڑا جائے۔ ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔ خاص طورپر صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو خطاب کی دعوت دی یقیناً یہ سب کو پسند آیا ہوگا۔ خیرپور کا اکنامک زون دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں موجود ہے۔ سندھ حکومت نے قائم علی شاہ کے دور میں یہ خصوصی اکنامک زون شروع کیا۔ یہ سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کی کامیابی ہے اور ہمیں اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے۔ بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ دنیا کے بڑے ملکوں کے پاس ایسا پروگرام نہیں جو آپ کے پاس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔ موسمی تبدیلی سے جو نقصان ہم اٹھا رہے ہیں اس میں ہمارا ہاتھ نہیں ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ غریب ممالک کا حق ہے۔ لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ کی بدولت سندھ میں بیس لاکھ گھر تعمیر کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن