ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں؛سپیکر بابرسلیم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہنا چاہتا ہوں ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،کیوں ہمارے بچے جو مسلح افواج میں ہے اس پاک سرزمین کا دفاع کررہے ہیں،روز شہید ہورہے ہیں،ہم محبت کرتے ہیں،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں ہے۔
سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے کہاکہ علی امین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے بڑے زبردست طریقے سے دور اقتدار گزار ااور بڑے باوقار طریقے سے انہوں نے پارٹی قائد کے حکم پر بغیر کوئی تاخیر کئے لبیک کہا۔
معروف صحافی عارف الحق عاردف کے اعزاز میں کشمیری کمیٹی جدہ کے نصر اقبال کاعشائیہ ،ناامیدی نہیں ہونی چاہیے: عارف الحق عارف
بابرسلیم سواتی نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہناتھا کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،کیوں ہمارے بچے جو مسلح افواج میں ہے اس پاک سرزمین کا دفاع کررہے ہیں،روز شہید ہورہے ہیں،ہم محبت کرتے ہیں،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں ہے،
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محبت کرتے ہیں
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔