کل سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے تک کمی متوقع ہے، جس سے مہنگائی کے شکار عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔
اسی طرح، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو جمع کرائے گئے قیمتوں کے تخمینے کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بدعنوانی کا الزام ثابت: ایف بی آرکے چیف ایڈمن کو برطرف کردیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایف بی آر کے چیف ایڈمن رانا وقار علی پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر وزیراعظم نے عہدے سے فارغ کر دیا۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 20 کے رانا وقار علی پر مالی بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تھے۔
وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں رانا وقار علی کو سروس سے ڈسمس کر کے سید نسیم حسین رضوی کو ہئیرنگ افسر مقرر کیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا وقار علی کے پاس ایپلٹ اتھارٹی کے سامنے 30 دنوں میں فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار ہے۔