فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کلب ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب فٹبال ورلڈکپ کیلئے فیفا نے 32 ٹیموں کیلئے 1 ارب ڈالر (یعنی 2 کھرب 76 ارب 39 کروڑ 46 لاکھ سے زائد) انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

کلب ورلڈکپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکا میں منعقد ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوڑوں کی سزا یا کچھ اور، رونالڈو کے ایران نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی

فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق اس سال 32 ٹیمیں، جن میں 12 یورپ کی ہیں، میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی، جن کیلئے 1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستانی فٹبال ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ رواں سال ممکنہ طور پر 2 ارب ڈالرز تک آمدنی کی امید ہے، جسے کلب ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور دنیا بھر کے کلب فٹ بال کے لیے وقف کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران

جیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ کلب ورلڈکپ سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے فیفا ایک ڈالر بھی اپنے پاس نہیں رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا