اسلام آباد، سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ بلیو ایریا میں قتل
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-08-8
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات بلیوایریا میں اْس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے احسان الٰہی کو گولیاں ماریں۔احسان الہٰی 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ احسان الٰہی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP) اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ لینڈ مافیا کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے، ایف جی ای ایچ اے اپنے قابل افسر کے اس طرح قتل کی مذمت کرتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف جی ای ایچ اے ڈائریکٹر لینڈ
پڑھیں:
توہین عدالت درخواست‘پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاتی حیثیت میں طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے توہین عدالت کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ توہین عدالت کی یہ درخواست ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے دائر کی تھی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوید عباسی نے مبشر جعفر قصوری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز نے یکم ستمبر کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کو معطل کیا تھا 22 ستمبر کو عدالت نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا لیکن مذکورہ ڈائریکٹر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پی سی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔