ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے،مہم کے ابتدائی 2روز کے دوران ملک بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 43 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
سندھ میں 50 لاکھ 19 ہزاربچوں ،خیبر پختونخوا میں 37 لاکھ 74 ہزار بچوں جبکہ بلوچستان میں 14 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔اسلام آباد میں 2 لاکھ 3 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں ایک لاکھ 87 ہزار بچوں ، آزاد کشمیر میں 4 لاکھ 81 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔(جاری ہے)
قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں ہفتے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کے لئے مربوط اقدامات جاری ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین اور کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ملک بھر میں ہزار بچوں
پڑھیں:
کراچی: پولیو کیخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے: آصفہ بھٹو زرداری
— فائل فوٹوپاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
انسدادِ پولیو مہم سے متعلق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے ملک بھر میں 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں شریک ہیں۔ آئیں سب ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنائیں۔
واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔