سپر ٹیکس کیس: یہاں انکم ٹیکس نہیں دیتے تو سپر ٹیکس کیسے دیں گے، جج سپریم کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہاں تو انکم ٹیکس نہیں دیتے، سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اب تو سیلاب کی وجہ سے یہ نا کہہ دیں کہ جو ٹیکس لگا ہے وہ بھی نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ سپر ٹیکس سیکشن چھ بی (اے) کے تحت ہی لگایا جا سکتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک کون سا ٹیکس ائیر ہو گا، سادہ لفظوں میں پوچھوں تو پیج نمبر ایک سے ان ورڈز لکھا ہے تو کیا پیج نمبر ایک سے پڑھیں گے؟۔
فروغ نسیم نے مؤقف اپنایا کہ اگر یہ لکھا ہو کہ پیج نمبر ایک سے ان ورڈ تو وہ پیج نمبر دو سے پڑھا جائے گا، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ جب چارجز سیکشن کے تحت ٹیکس لیا جا سکتا ہے تو پھر کیا مسلئہ ہے؟۔
فروغ نسیم نے جواب دیا کہ چارجز سیکشنز اور انشورنس کمپنیوں کے حوالے سے کئی عدالتی فیصلے موجود ہیں، انشورنس کمپنی پر کون سا اور کتنا ٹیکس نافذ ہو گا اس حوالے سے بھی سیکشن موجود ہے، ٹیکس نافذ کرنے کے لیے شیڈول ضروری ہے بغیر شیڈول کے ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ یہاں تو انکم ٹیکس نہیں دیتے سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اب تو سیلاب کی وجہ سے یہ نا کہہ دیں کہ جو ٹیکس لگا ہے وہ بھی نہیں دیں گے۔
سریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیکس نہیں سپر ٹیکس پیج نمبر دیں گے
پڑھیں:
اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟
انٹرنیٹ کی دنیا میں بعض اوقات بہت دلچسپ پہیلیاں سامنے آجاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل پہیلی ہم آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آپ کس قدر ذہین ہیں۔
جی ہاں! ذہانت رکھنے والے افراد ہی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف دی گئی ہدایات کو حل کرتے ہوئے درست کوڈ بتانا ہے۔
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ لاکر کھولنے کےلیے کون سے تین نمبر درست پوزیشن کے ساتھ دیئے جائیں گے؟
تصویر میں اشارے بھی دیئے گئے ہیں جس کی مدد سے آپ یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں۔ جیسے نیچے دیئے باکس میں ہدایت لکھی گئی ہے کہ 206 عدد میں سے دو اعداد درست تو ہیں لیکن وہ ترتیب کے لحاظ سے غلط جگہ پر رکھے گئے ہیں، یعنی اب آپ کو اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں پہلے یہ معلوم کرنا ہے کہ ان تین نمبرز میں سے دو درست نمبر کون سے ہیں اور ان کی درست ترتیب کیا ہوگی۔
یہ درست ترتیب آپ دیگر باکسز میں دی گئی ہدایات سے باآسانی معلوم کرسکتے ہیں۔ تو پھر جلد معلوم کیجئے اور ہمیں اپنا جواب بتایئے۔
اگر آپ درست اعداد اور درست ترتیب جاننے میں ناکام رہے ہیں تو ہم اس کا تفصیلی جواب بھی بتادیں گے لیکن پہلے آپ خود کوشش کیجئے۔
اس پہیلی کا درست جواب نیچے درج ہے، اور جواب کی وضاحت بھی موجود ہے۔
تمام ہدایات کو غور سے دیکھیے۔
738 (کوئی عدد درست نہیں):
اس سے معلوم ہوا کہ 7، 3 اور 8 میں سے کوئی بھی کوڈ کا حصہ نہیں ہے۔
780 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
چونکہ 7 اور 8 غلط ہیں، اس لیے درست عدد 0 ہے۔
0 آخری (تیسری) جگہ پر نہیں ہو سکتا۔
682 (ایک عدد درست اور صحیح جگہ پر ہے) اور 614 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
اگر 6 درست ہوتا تو دونوں جگہ (پہلے نمبر پر) صحیح ہونا چاہیے تھا، لیکن اشارے متضاد ہیں، اس لیے 6 غلط ہے۔
چونکہ 8 اور 6 غلط ہیں، اس لیے 682 میں سے 2 درست عدد ہے اور اپنی صحیح جگہ یعنی تیسرے نمبر پر [ 2 ][ _ ][ _ ] ہے۔
206 (دو عدد درست مگر دونوں غلط جگہ پر ہیں):
6 غلط ہے، اس لیے 2 اور 0 درست اعداد ہیں۔
0 دوسرے نمبر پر نہیں آ سکتا (کیونکہ یہاں وہ غلط جگہ پر ہے) اور تیسرے نمبر پر پہلے ہی 2 موجود ہے۔
لہذا 0 پہلے نمبر پر [ 2 ][ _ ][ 0 ] آئے گا۔
614 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
6 غلط ہے اور 1 دوسرے نمبر پر نہیں آ سکتا (کیونکہ وہ غلط جگہ بتائی گئی ہے)، اس لیے درست عدد 4 ہے۔
4 درمیان میں آئے گا۔
حتمی کوڈ: 042
یعنی اس پہیلی کا درست کوڈ 042 ہے۔