سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں، گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور زیورات برآمد ہونے کے بعد حکام نے تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے سعد رضوی اور ددیگر اہل خانہ کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ تنظیم کے نام پر کتنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد حاصل کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ میں ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو گھر سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی، سونا اور چاندی برآمد ہونے پر حیرت ہوئی کیونکہ تحریک لبیک کی تشکیل سے قبل سعد رضوی کا کوئی کاروبار نہیں تھا۔چھاپے کے دوران سامنے آنے والے معاملات کے بعد حکام نے تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت سعد رضوی اور دیگر اہل خانہ کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ تنظیم کے نام پر جائیدادوں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سعد رضوی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نے غیر استعمال شدہ عوامی فنڈز کو منافع بخش سرمایہ کاری میں استعمال کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 500 ارب روپے کی خطیر رقم کیش مینجمنٹ فنڈ میں بطور سرمایہ کاری مختص کر دی ہے۔
محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے دوران اس سرمایہ کاری سے 12 ارب روپے تک منافع حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ پورے سال میں 30 ارب روپے کا منافع حاصل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
گزشتہ مالی سال میں بھی پنجاب حکومت نے 400 ارب روپے صوبائی خزانے سے سرمایہ کاری کی صورت میں استعمال کیے تھے، جس کے نتیجے میں 13 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب سرکاری محکموں کی بچی ہوئی غیر استعمال شدہ رقم کو صوبائی آمدنی بڑھانے کے لیے منظم طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، جو کیش فلو کو بہتر بنانے اور مالی نظم و ضبط قائم رکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن رہا ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق کیش مینجمنٹ فنڈ پنجاب حکومت کے مالی وژن کا اہم ستون ہے جس کا مقصد صرف منافع حاصل کرنا نہیں بلکہ بجٹ خسارہ کم کرنا اور مالی استحکام کو یقینی بنانا بھی ہے۔
پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے ای پی اے کا بڑا اقدام