بیوی کو قتل کرکے 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرتے ہوئے قاتل پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مکیش کمار مہتا نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے، واردات کو حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرنے کا سازش بھی رچائی لیکن جلد ہی اس کا پول کھل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے ضلع هزارہ باغ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر اسے موٹرسائیکل حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی سازش کی۔
یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک انفلوئنسر پورے خاندان سمیت قتل
قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مقتولہ سِوانتی کماری عمر 27 سال تھی، اور اس کی شادی مکیش کمار مہتا نامی شخص سے یکم جون کو ہوئی تھی۔ حادثے سے تقریباً ایک مہینہ پہلے مکیش نے اپنی بیوی کے نام پر زندگی کی انشورنس پالیسی کروائی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مکیش کو پیر کے روز تفتیش کے دوران حراست میں لیا گیا، اور اس نے انشورنس رقم کے حصول کی نیت سے اپنی بیوی کا قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کی تحقیقات اور شواہدپولیس کا کہنا ہے کہ حادثے والی کہانی میں تضادات ملے۔ نہ موٹرسائیکل پر کوئی خراش تھی، نہ جسم پر عام حادثے کی نشانیاں تھیں۔
مکیش نے بیان دیا کہ اس نے رات کے اندھیرے میں سِوانتی کو بائیک سے اتارا اور اس کے سر پر چار-پانچ بار مارا، پھر لاش کو بائیک کے پاس رکھا اور خود بے ہوش ہونے کا بہانہ کیا تاکہ لوگ حادثہ سمجھیں۔
اس نے بعد میں ہیلمیٹ بھی پولیس کو واپس کروایا، جسے اس نے واقعے کے بعد چھپا دیا تھا۔
ایک ممکنہ دوسرا پہلو بھی تفتیش کا حصہ ہے کہ کیا مکیش کا دیگر لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات بھی اس واقعے کا محرک ہو سکتے ہیں، اگرچہ موجودہ شواہد انشورنس کی رقم حاصل کرنے کی نیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟
سوانتی کے والد مہاویر پرساد میہتا نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے چند دن بعد ہی ان کی بیٹی کو شوہر مکیش اور اس کی بھابھی سُنيتا دیوی نے ہراسان کرنا شروع کر دیا تھا۔ والد کے مطابق، ان کی بیٹی کے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی کی جا رہی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ ایک منصوبہ بند قتل معلوم ہوتا ہے جسے حادثے کی صورت میں ظاہر کر کے انشورنس رقم حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرم و سزا جھارکھنڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جھارکھنڈ اپنی بیوی کے مطابق اور اس
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔