ایران ایئر کا پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد:۔ ایران ایئر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپرہفتہ وارایک پرواز مشہد اور لاہور کے درمیان آپریٹ ہوگی۔
پروازوں سے مشہد سے لاہور کے درمیان فضائی رابطہ بحال ہوجائے گا۔ 29اکتوبر سے ہفتہ وار پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کے لیے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔
ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ سیرین ایئر اجازت صرف جدہ میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے دی گئی ہے، سیرین ایئر جدہ میں پھنسے طیارے کو بھی وطن لاسکے گی، سیرین ایئر کو ملک سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی پر سیرین ایئر کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ معطل کیا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن سیرین ایئر
پڑھیں:
کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں،حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-25
لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو ترجیح دی ہے، اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ضرور دیا جائے گا۔