data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران کی عدالت نے دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل اور فرانس کے لیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان پرکہا گیا ہے کہ دونوں غیر ملکی ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، ان پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

عدلیہ کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فرانسیسی خفیہ اداروں کو ایران کے حساس اور اہم راز فراہم کیے، قومی سلامتی کے خلاف سازش تیار کی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ساتھ خفیہ روابط قائم کیے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی جاسوسوں پر مختلف دفعات کے تحت مقدمات چلائے گئے اور عدالت نے مجموعی طور پر طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں، جن میں بعض سزائیں بیک وقت اور بعض یکے بعد دیگرے پوری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایران وقتاً فوقتاً غیر ملکی شہریوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتا رہا ہے، تاہم اکثر ایسے مقدمات میں ٹھوس شواہد عوام کے سامنے نہیں لائے جاتے۔

حالیہ غزہ جنگ کے دوران ایران نے حماس کی حمایت میں واضح موقف اپنایا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے ایران کے کئی عسکری کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے جواب میں ایران نے ملک میں موجود اسرائیلی نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے سزائے موت دی۔

دوسری جانب فرانس نے اپنے شہریوں کی سزا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں کو “سیاسی یرغمال” کے طور پر استعمال کرتا ہے اور اس تازہ کارروائی کی بھی سخت مذمت کی ہے۔

واضح  رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر ملکی

پڑھیں:

کیمرون: 1982ءسے برسراقتدار 92 سالہ پال بیا صدارت کیلیے پھر پُرامید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یاﺅندے:۔ افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا ایک بار پھر آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت کہلانے والے پال بیا گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔

1960ءمیں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر بننے والے پال بیا 1982ءسے مسلسل اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے 2008ءمیں آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس کے بعد وہ ہر الیکشن میں حصہ لیتے رہے۔

2018ءکے انتخابات میں پال بیا نے متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال 12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں ان کے خلاف کئی اپوزیشن رہنما بھی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج 26 اکتوبر تک متوقع ہیں۔ اگر پال بیا ایک بار پھر کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ مزید 7 سال کے لیے صدر رہیں گے، اور اپنی مدت کے اختتام پر ان کی عمر 99 سال ہوگی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ایران ایئر کا پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
  • کئی دہائیوں بعد سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ
  • بدعنوانی کا الزام ثابت: ایف بی آرکے چیف ایڈمن کو برطرف کردیاگیا
  • ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں قید کی سزائیں
  • کراچی کے شہریوں کیلیے اہم خبر، ٹریفک پولیس کا سختیاں بڑھانے کا اعلان
  • کیمرون: 1982ءسے برسراقتدار 92 سالہ پال بیا صدارت کیلیے پھر پُرامید
  • کراچی میں کسی بھی مقام پر دھرنا یا احتجاج نہیں ہورہا، کراچی پولیس
  • موضوع:   طوفان الاقصیٰ کے دو سال
  • ایران نے ٹرمپ کی اسرائیل سے متعلق تجویز کو یکسر مسترد کردیا