راولپنڈی:

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

نتائج کے مطابق کل 63 ہزار 494 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 28 ہزار 442 امیدوار کامیاب جبکہ 35 ہزار 52 ناکام رہے۔ اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 43.46 فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 1213 طلبہ غیر حاضر رہے۔ لڑکیوں نے اس سال بھی میدان مار لیا، ان کا کامیابی تناسب 50.

43 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا کامیابی تناسب 31.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

چئیرمین بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ کا پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور "بوٹی مافیا" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ امیدوار ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ