data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پانچ سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے ایک بار پھر پاکستانی فضائی کمپنیوں کو یورپی فضاؤں میں پرواز کرنے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔

ایئرسیال کی یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب اس سے قبل پی آئی اے اور ایئربلو بھی برطانیہ کے لیے پروازوں کی منظوری حاصل کرچکی ہیں۔ ایئرسیال کی درخواست پر عمل درآمد کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ ائیرلائن بھی اپنی پروازیں شروع کر دے گی، جس سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایئرسیال کی انتظامیہ نے تمام مطلوبہ دستاویزات برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کرا دی ہیں اور ابتدائی منظوری کے بعد فلائٹ شیڈول مرتب کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس اقدام کو پاکستان کے فضائی شعبے میں ایک مثبت سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف ملکی ائیر لائنز کے اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ قومی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرسیال کی جانب سے برطانیہ کے 3 بڑے شہروں تک پروازیں شروع ہونے سے مقامی مسابقت بڑھے گی اور فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان بھی پیدا ہوگا۔ اس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا جو طویل عرصے سے محدود آپشنز کے باعث مشکلات کا شکار تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایئرسیال کی برطانیہ کے

پڑھیں:

کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں،حنیف عباسی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251013-08-25
لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو ترجیح دی ہے، اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ضرور دیا جائے گا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی پر پیشرفت
  • پاکستان کی تیسری ائیرلائن نے ’’برطانیہ فلائٹ آپریشن‘‘  کیلیے درخواست دیدی
  • سعودی ایئرلائن فلائی ادیل کا لاہور کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
  • ایئر ایران کا مشہد سے لاہور پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • سعودیہ کی سستی ایئرلائن نے لاہور کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں
  • ایران ایئر کا پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
  •  ایران ائیر کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ
  • کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں،حنیف عباسی