اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خوارج کے خلاف ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو میں خوارج کے خلاف ٹارگٹ آپریشن میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ ضلع راولپنڈی کے رہائشی 33 سالہ میجر طیب راحت سمیت دیگر 9 جوان بھی بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث بھارتی حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا افغان طالبان اور خوارج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید 23 جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔