Jasarat News:
2025-10-15@08:19:13 GMT

بلاول زرداری کی گورنر کو خیبر پختونخوا پہنچنے کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-08-20
کراچی (اسٹاف ر پورٹر ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فوری خیبرپختونخوا پہنچنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فیصل کریم کنڈی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے، میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گا کہ اپنا
جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کے حکم پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں لیکن اگر گورنر نے حلف نہ لیا تو اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے اسی دن حلف لیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہ ہوسکا، گورنر فیصل کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے نام سے دو متضاد استعفے موصول ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں، 15 اکتوبر کو واپس آ ئیں گے، استعفوں کی تصدیق کے لیے وزیراعلیٰ علی امین 15 اکتوبر کو دن 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج نئے قائد ایوان کا انتخاب ہونے جارہا ہے جس کے لیے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

ان امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
  • گورنر خیبرپختونخوا پشاور پہنچ گئے، آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے
  • فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
  • گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری کی فیصل کریم کنڈی کو ہدایت
  • اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور حلف برداری کا معاملہ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے جواب تیار کرلیا
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےسہیل آفریدی کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیدیا 
  • گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا
  • گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا