حماس کی مزاحمت سے دنیا بھر میں بیداری کی لہر پیدا ہوئی، راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-08-10
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے نیا ناظم آباد اور گلشن اقبال کراچی میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے اہل فلسطین کی قربانیوں اور حماس کی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ دو سالہ صورتحال نے دنیا کو ظالم و مظلوم کی پہچان کرائی ہے۔ راشد نسیم نے کہا کہ اللہ کی مدد اور نصرت کیا ہوتی ہے پچھلے دو سالوں میں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں، اسرائیل ناکام رہا
اور حماس کامیاب ہوئی۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا تھا کہ حماس کو ختم کر دے مگر اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑا۔ مذاکرات کے بعد کچھ یرغمالی رہا ہوئے اور تقریباً دو ہزار فلسطینی جو گرفتار تھے وہ بھی اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔ یہ صورتِ حال حماس کی ایک بڑی کامیابی ہے جو مجاہدین کی استقامت کا نتیجہ ہے۔ حماس کی مزاحمت کی وجہ سے عالمی سطح پر بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ لوگ ظالم اور مظلوم کا فرق جان چکے ہیں۔ فلوٹیلا مہم میں شامل افراد میں ستر فی صد غیر مسلم تھے۔راشد نسیم نے شرکاء کو امن و انصاف کے حق میں بیداری اور حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔