’’افغانستان کوبھرپور اور بروقت جواب دیا ‘‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےغیور قبائل کا بارڈر پر جانے کیلئے اصرار، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔
برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل نے بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کیا ہے ۔غیور بلوچ قبائل نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے جنہوں نے افغانستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی
سوات اور باجوڑ کے عوام نے پاک فوج کی جوابی کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے کہا ہے کہ ہماری افواج الحمدللہ اس قابل ہیں کہ وہ اس دھرتی کی حفاظت کر سکیں، پاک افواج نے بھرپور اور بروقت جواب دیا ہے۔ہم عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم نے افغان بھائیوں کو یہاں رہائش دی، انہیں روٹی کھلائی، پہناوے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ یہ سب انسانیت اور بھائی چارے کا تقاضا تھا ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے پشاورہائیکورٹ سے رجوع
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کےلیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی منتخب ہوچکے ہیں، گورنر کو صوبے میں موجود ہونا چاہئے تھا، وزیراعلیٰ سے حلف لیناضروری ہے،اس میں تاخیرنہیں کی جاسکتی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کو درخواست دے رہے ہیں، خط چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو چیمبرمیں دیں گے۔ آئین نے چیف جسٹس کواختیار دیا ہے کہ گورنر موجود نہ ہوتو وہ کسی کو بھی حلف کے لیے نامزد کرسکتے ہیں، چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں معاملہ آج ہی حل کریں، حکومت کے بغیرصوبہ نہیں چل سکتا۔
یوکرینی کرپٹو تاجر مہنگی ترین گاڑی لیمبورگینی میں مردہ پایا گیا
مزید :