گورنر خیبرپختونخوا پشاور پہنچ گئے، آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
(ویب ڈیسک )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں، آج شام نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس حوالے سے کہا کہ علی امین کے پہلے استعفے میں بہت سے شکوک و شبہات تھے، اُن کا پہلا استعفیٰ تاخیر، دوسرا پہلے پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو 90 ووٹ ملے، صوبائی اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں، نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے حلف لوں گا۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔
کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے بیٹھے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کہوں گا کہ وہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کا جو بھی حکم ہو اس پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، آئین کے تقاضے پورے کے جائیں گے اور میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ قانون اور آئین پر عملدرآمد کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کہا کہ
پڑھیں:
کبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا،قانون پرعمل کیا جائے گا،گورنر خیبرپختونخوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ میں نےکبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا، ہمیشہ کہا ہے آئین اور قانون پر عمل کروں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا پہنچ جاؤں گا، وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے لیے درخواست کی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا۔
خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل (بدھ) تک نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینےکا حکم دے دیا ہے۔