گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی آج نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدہ کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں شام 4 بجے ہوگی۔
قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی سے حلف لینے کیلئے پشاور آ رہا ہوں، کبھی بھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، آئین کے مطابق معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے، سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مجھے ویسے بھی پشاور آنا تھا۔
افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ
ان کا کہنا تھا کہ میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا، بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتا سکتا۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں، آج سہیل آفریدی سے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا ہے، اور کہا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے سپیکر حلف لیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔