گورنر کے پی پشاور پہنچ گئے، آج وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔
اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے ثابت قدمی سے سرحد پر ہے؛ فیصل کریم کنڈی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسا اقدام معصوم جانوں کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی سے سرحد پر ہے، سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سب کو سکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا