سندھ بار کے انتخابات لڑنے کا معاملہ، وزیر داخلہ کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کا معاملہ، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اشفاق پنہور نے دائر کی ہے جس میں صوبائی وزیر
داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے ضیاء الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ضیاء الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں، ضیاء الحسن لنجار حکومت سے الاؤنس سمیت دیگر مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں، رولز کے مطابق ضیاء الحسن لنجار سندھ بار کونسل انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، ضیاء الحسن لنجار کے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں کاغذات مسترد کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ بار کونسل کے ضیاء الحسن لنجار وزیر داخلہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔