کراچی پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کا ملزم گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں دورانِ ڈکیتی بچوں کے سامنے والد کے قتل کے ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے ساتھی کے ہمراہ 28 ستمبر کو مصطفیٰ کالونی میں شہری سجاد کو قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت گلزار، وحید اور فہیم کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر موجود پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔