data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہر قائد میں کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سالہ حافظِ قرآن لڑکے کو کچل کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے جو اپنے گھر والوں کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر بیلچہ ہوٹل کے قریب پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ گلی کا تنگ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور نے بچے کو نہیں دیکھا اور چند ہی لمحوں میں وہ بھاری گاڑی کے پہیوں تلے آ کر زندگی سے محروم ہوگیا۔

حادثے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ لوگ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے ٹینکر سمیت فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دیر میں اس کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واٹر ٹینکر کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈرائیور کے پاس درست تربیت یا لائسنس موجود نہیں تھا۔ علاقے کے مکینوں نے شکایت کی کہ روزانہ درجنوں ٹینکر تنگ گلیوں سے تیز رفتاری سے گزرتے ہیں، جن کی نہ کوئی نگرانی ہوتی ہے اور نہ ہی شہریوں کی حفاظت کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

متوفی کے قریبی عزیز کے مطابق اسماعیل حافظِ قرآن تھا اور دو بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل کا خاندان پنجاب سے ہجرت کر کے کراچی آیا تھا اور معمولی ذرائع آمدنی کے باوجود انتہائی محنتی اور شریف لوگ تھے۔ بچے کی اچانک موت کی خبر نے پورے خاندان کو غم میں مبتلا کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آفاق احمد ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے کیس سے بری

—فائل فوٹو

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں آفاق احمد کو بری کیا ہے۔

واضح رہے کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

ٹینکر جلانے کا کیس: گواہان پولیس کو آفاق احمد کیخلاف دیے گئے بیانات سے مکر گئے

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے تھے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ آفاق احمد پر آڈیو میسج میں کارکنوں کو اُکسانے کی کوشش کا الزام ہے، آفاق احمد کی ایماء پر ٹینکر نذر آتش ہوا، کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں اور ملزمان نے تسلیم بھی کیا کہ ٹینکر جلانے کی ہدایت آفاق احمد نے دی، آفاق احمد و دیگر کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

مدعی مقدمہ دانش سمیت 3 گواہوں نے گواہی میں آفاق احمد کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت میں مدعی مقدمہ دانش سمیت 3 گواہان پولیس کو دیے گئے بیانات سے مکر گئے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام میں خواتین سیشن سے خطاب
  • کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی
  • رحیم یارخان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق
  • محرابپور،ٹریفک حادثہ،نوجوان جاں بحق
  • شرکاء کا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال
  • ٹنڈو محمد خان، تیز رفتار ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، دو نوجوان جاں بحق
  • آفاق احمد ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے کیس سے بری
  • لاہور: اے پی این ایس کے وفد کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ساتھ گروپ فوٹو۔ چھوٹی تصاویر میں جسارت کے سی اواو سید طاہر اکبر گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان اور اے پی این ایس کے صدرسینیٹرسرمد علی کو جسارت کا خصوصی مجلہ پیش کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ممتاز
  • ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار ٹینکر اور عملے کو چھوڑ دیا