اسلام آباد میں منگل کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں چیئرپرسن پلّین بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات امبرین جان نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کو دیے گئے 11 ارب روپے کے بجٹ سے ادارے کی تنخواہوں اور پنشن کی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں۔

پی ٹی وی مالی بحران کا شکار، اضافی فنڈز کی درخواست مسترد

سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے اضافی فنڈز کی درخواست تاحال وزارتِ خزانہ نے منظور نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو پی ٹی وی کی مالی ضروریات کا جائزہ لے کر اضافی فنڈز کی سفارش کرے گی۔

امبرین جان نے مزید کہا کہ پی ٹی وی ڈیجیٹلائزیشن کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور ادارے کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے جامع بزنس پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ تاہم مالی سال کی آخری سہ ماہی میں آمدنی میں کمی کا خدشہ ہے جس کے باعث دوبارہ اضافی فنڈز کی درخواست کی جائے گی۔

غیر ضروری بھرتیوں اور تنخواہوں میں تفاوت پر تشویش

رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران نے پی ٹی وی میں غیر ضروری بھرتیوں، تنخواہوں میں تفاوت، پنشن کی عدم ادائیگی اور احتساب کے فقدان پر سخت تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 572 نئی بھرتیاں کی گئیں، جن میں سے کچھ ستمبر 2025 میں کی گئیں، حالانکہ ادارہ خسارے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے وزیر ثقافت کا پی ٹی وی اینکر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

سحر کامران نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسا ادارہ جو حکومتی فنڈز پر انحصار کر رہا ہے، وہاں اس قدر بھرتیاں کیوں کی جا رہی ہیں؟

انہوں نے پی ٹی وی کے بھرتی کے عمل اور تنخواہی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لینے کی سفارش کی۔

183 انکوائریاں زیرِ التوا، شفاف بھرتیوں کا دعویٰ

سیکریٹری اطلاعات امبرین جان نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران 183 انکوائریاں شروع کی گئیں جن میں سے کچھ ابھی تک مکمل نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے میں جدید پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے اور شفاف بھرتی کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی لائیو نشریات پر کمیٹی کا اظہارِ برہمی

اجلاس میں پی ٹی وی پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کی لائیو نشریات پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

سحر کامران نے کہا کہ ایسی نشریات میں قومی مفاد اور حساسیت کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے، خاص طور پر جب اسکرین پر اسرائیلی پرچم نمایاں ہو۔

پی ٹی وی کراچی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل

کمیٹی چیئرپرسن پلّین بلوچ نے امین الحق اور سحر کامران پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو پی ٹی وی کراچی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ارکان نے بعد ازاں پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نیوز و پروڈکشن ڈیپارٹمنٹس کی سہولیات کو سراہا۔

نئے چیئرمین پیمرا کی تقرری کا عمل شروع

سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ پیمرا (PEMRA) کے نئے چیئرمین کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا

انہوں نے کہا کہ اشتہار کے بعد پانچ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، اور حتمی تقرری قومی اسمبلی اور سینیٹ کمیٹیوں کی منظوری سے عمل میں آئے گی۔

صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل مؤخر

اجلاس میں ایم این اے شازیہ مری کی غیر حاضری کے باعث ’تحفظِ صحافی و میڈیا پروفیشنلز (ترمیمی) بل 2025‘ پر غور ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس میں کیرن عمران در، آسیہ ناز تنولی، رومینہ خورشید عالم، کیرن حیدر، شاہین، صلاح الدین جنیجو اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امین الحق پاکستان ٹیلی وژن پلّین بلوچ پی ٹی وی تنخواہیں سحر کامران عطا تارڑ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امین الحق پل ین بلوچ پی ٹی وی تنخواہیں سحر کامران عطا تارڑ سیکریٹری اطلاعات اضافی فنڈز کی نے بتایا کہ سحر کامران اجلاس میں نے کہا کہ انہوں نے رہا ہے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف