مذہبی جماعت کا احتجاج: اسلام آباد پنڈی کے راستے نا کھل سکے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی شاہراہوں پر تاحال کنٹینرز کھڑے ہیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، احتجاج کی وجہ سے مارکیٹیں بھی بند ہیں، ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی تاحال سیل ہے۔ائیرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ جڑواں شہروں میں مختلف مقامات پر شہریوں اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے، سڑکوں پر ایمبولینسیں پھنس گئیں اور مریضوں کے گھر والے راستہ مانگتے رہے، ایک بچے کی والدہ رو رو کر دہائی دیتی رہیں لیکن اسے اسپتال تک رسائی نہ ملی جبکہ حالت خراب ہونے پر ایک ضعیف مریض کو ایمبولینس میں ہی ڈرپ لگائی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 4 ملزمان گوجرانوالہ کے، 2 فیصل آباد اور حافظ آباد کے، 5 لوئر دیر کے، جبکہ دیگر 3 صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کی روک تھام: ایف آئی اے کی اے آئی ایپ تیار، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آزمائشی آغاز
ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ پکڑلیا
ایف آئی اے ان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ادارہ قانون کی بالادستی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے بارڈر بلوچستان جیوانی حافظ آباد صوابی کریک ڈاؤن لوئر دیر مالاکنڈ مردان