خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلیٰ آئے گا، ندیم افضل چن کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد کردہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی خود ان کا نام تبدیل کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کل تک وزیراعلیٰ کے لیے نیا نام فائنل کرے گی جبکہ اپوزیشن بھی اپنا امیدوار سامنے لانے پر غور کر رہی ہے۔
ندیم افضل چن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ممکن ہے خیبرپختونخوا کے لیے کوئی سرپرائز یا متفقہ امیدوار سامنے آ جائے،اگلے دو روز صوبے کی سیاست کے لیے نہایت اہم ہیں اور اس دوران اہم فیصلے متوقع ہیں، سہیل آفریدی کی نامزدگی پی ٹی آئی کا اندرونی فیصلہ ہے، حالات اس سمت میں نہیں جا رہے کہ وہ وزیراعلیٰ بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجوہات واضح کرنا ہوں گی، ہم حکومت کا حصہ نہیں لیکن اتحادی ضرور ہیں اور ہم ان کی کسان دشمن پالیسیوں پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔
ندیم افضل چن نے اعتراف کیا کہ بلاول زرداری نے حالیہ دنوں میں وزیراعظم مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے، حکومت کو تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے تھا، خاص طور پر سیلاب کے دوران جب قومی سطح پر تعاون کی ضرورت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے امدادی کارروائیاں کی جائیں تاکہ شفافیت یقینی ہو۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پہلے ہم پنجاب کا حساب لیں گے، پھر وفاق کا بھی حساب لیا جائے گا، آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو ان سے سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ہمارےجوانوں کوشہید کرنےوالادہشت گرد ہے،سہیل آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔
ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔
پختونخوا میں کرپشن کے الزامات سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہیے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، امن کی خاطر وفاق کا ساتھ دوں گا، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سزا دینے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے، انسداد دہشتگردی کے قوانین میں سقم ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا سیاسی اختلافات اپنی جگہ کسی بھی اقدام سے صوبوں کے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، پانی بند کرنے سے متعلق جنید اکبر کا بیان غلط تھا، دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں، اللہ نہ کرے پنجاب بھی دہشتگردی کا سامنا کرے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar