ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان اور افغانستان کا میچ 1-1 گول سے برابر
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کویت کے شہر الاردیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا دوسرا میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔
گروپ ای کا یہ مقابلہ ایک دلچسپ انداز میں شروع ہوا، جب افغانستان نے میچ کے آغاز کے صرف پانچویں منٹ میں گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔
تاہم افغانستان کی برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان کے مڈفیلڈر اعتراز حسین نے 29ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لیے کئی کوششیں کیں، مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا اختتام 1-1 کے اسکور پر ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا پہلا میچ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان