Express News:
2025-10-15@00:42:00 GMT

ون ڈے سیریز:افغانستان نے بنگلا دیش کو وائٹ واش کردیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

افغانستان نے ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش کو0-3 سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹائیگرز کو 200 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں 294 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ناکام ٹیم27.1 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اوپنر سیف حسن (43) کے سوا کوئی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

بلال سمیع نے 5 اور راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے 9 وکٹ پر293 رنز بنائے۔اوپنر ابراہیم زدران 95 اور محمد نبی62 رنز ناٹ آئوٹ اسکور کرنے میں کامیاب رہے، سیف حسن نے 6 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں پولیو ویکسین ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں ،لیویز افسر یاسین شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے اس المناک واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ناقابل علاج بیماریوں سے بچانے کے عظیم مشن پر مامور کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے شہید لیویز افسر کی ہمت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ہمارا عزم ہر بچے کے لئے صحت مند، محفوظ اور پولیو سے پاک مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔خاتون اول نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید اہلکار یاسین کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای نے عمان کو 2-1 گول سے شکست دے دی
  • خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
  • دہلی ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • بین الاقوامی سربراہی اجلاس، مصرمیں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے
  • افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا
  • افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
  • بنگلا دیش کی سیاسی جماعتوں کا اصلاحاتی ریفرنڈم کرانے پر اتفاق‘ تاریخ پر اختلاف برقرار
  • لاہور: پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ، تیسری ہی گیند پر اوپنر عبداللہ شفیق آؤٹ