صدر ٹرمپ ، امیرِ قطر اور مصری صدر ، ترک صدرنے غزہ جنگ بندی منصوبے پر دستخط کیے
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور علاقائی سفارتکار بھی موجود تھے

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں امریکا سمیت ثالث ممالک نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیٔے ۔بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران قطر اور ترکی کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔امریکی صدر نے اپنے مصری ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار انسان” اور “عظیم جنرل” قرار دیا۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے ، معاہدے کی دستاویز اصول و ضوابط کی وضاحت کرے گی ، غزہ میں امن معاہدے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا،امن معاہدے کو کامیاب بنانے میں تمام ممالک کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی میں مصر کا کردار قابل تعریف ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: امن معاہدے کرتے ہوئے

پڑھیں:

تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے تمام فوائد و سبسڈیز ختم کرنے کا اعلان کردیا - فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا تاکہ امریکی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکا میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک افغان شہری نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے فوجیوں پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

غیر قانونی تارکین امریکا آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین امریکا آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ نے اس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی ہے، غیر قانونی تارکین امریکا آ کر مشکلات پیدا کرتے ہیں، حکام سے غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے، ہمارے سیکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
  • پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس اختتام پذیر، اہم مفاہمتی یادداشتوں اور پروٹوکول پر دستخط
  • پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم
  • امریکی سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ میں ہنگامی انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کر دیا
  • پنجاب، کے پی میں مختلف ٹریفک حادثات نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی
  • امریکا میں اخوان المسلمون دہشت گرد قرار ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیے
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • معروف اسلامی تنظیم دہشت گرد قرار؛ صدر ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیئے
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی