پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی دوستی سدا بہار ہے ، چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی دوستی سدا بہار ہے ، سکیورٹی، تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے میدانوں میں تعاون سے انقرہ سے اسلام آباد اور باکو تک اعتماد، احترام ، اشتراکِ فکر کا مضبوط پل تعمیر کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں تیسرے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس کانفرنس کے انعقاد پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس اہم وقت میں برادر ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے موضوع کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور پارلیمنٹیرین یہ موضوع ان کے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ مشترکہ اقدار ، اتحاد کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کورم پورا نہ کرسکی، دونوں ایوانوں کے اجلاس ملتوی
حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کرنا پڑ گیا۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رکن محبوب جان نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کارروائی روک دی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادیوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 240 ہے جبکہ اجلاس کے لیے کم از کم 84 ارکان کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس جاری نہ رہ سکا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے خطاب میں کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی تو ایوان کا اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر کو تنبیہ کی کہ اس طرح اجلاس کو روکنے کی دھمکیاں نہیں دی جاسکتیں۔ تاہم پی ٹی آئی ارکان نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
واک آؤٹ کے بعد سینیٹ میں کورم پورا نہ ہوسکا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا۔
دونوں ایوانوں میں یکے بعد دیگرے کورم نہ ہونے سے حکومت اور پارلیمانی سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں