پاک فوج کے ایک شہید کی قصوردوسرے کی پنڈ دادنخان تدفین
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
قصور + کھیوڑہ (نامہ نگار) افغان سرحد پر جھڑپوں میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے دو جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے بہادر سپوت حوالدار محمد ارشد منظور کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ تعلق قصور کے نواحی علاقے چاہ بلندے والا رکن پورہ قصور سے تھا۔ شہید کا جسدِ خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قصور پہنچایا گیا۔ نمازِجنازہ میں اعلیٰ عسکری افسروں، ضلعی انتظامیہ، ارکان اسمبلی، تاجران، صحافی، وکلاء، سول سوسائٹی اور علاقہ بھر کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پنڈ دادنخان کے بہادر سپوت شہید محمد طیب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید طیب کا تعلق پنڈ دادن خان کے علاقے جھگیاں سے تھا۔ نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر منگلا میجر جنرل نعمان زکریا، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سمندری راستے سے غیرقانونی ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے سے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 کا تعلق گوجرانوالہ، 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد، 5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجما ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔