افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی عوام ان ہیروز کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے طالبان حکومت کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں اور افغان سرزمین کے اندر سے سرگرم بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد پراکسیز کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت سے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔"
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا دفاع کرتے کرتے ہوئے کی نماز
پڑھیں:
ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور کے 2 اہلکاروں کی شہادت کا سبب بننے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
ایف بی آر کے مطابق دونوں اہلکار قومی مہم کے دوران ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40D کے تحت قائم کردہ چیک پوسٹ پر کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
پشاور میں ایف بی آر کی سینیئر قیادت، چیف کمشنر اور کمشنرز نے شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
ایف بی آر نے اپنے بیان میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے قومی فریضے کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ادارے نے کہاکہ ایسے بزدلانہ اور سفاک واقعات ایف بی آر کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں کہ وہ قومی محصولات کے تحفظ اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کی ذمہ داری کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔
ایف بی آر نے اس موقع پر شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور غیر متزلزل تعاون کا یقین دلایا۔
ادارے نے کہاکہ حکومت کی پالیسی کے مطابق شہدا کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور ان کے تمام واجبات و حقوق بلا تاخیر پہنچائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائےگا، وزیر خزانہ
ایف بی آر نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ سپاہی مقدر علی اور سپاہی نظر محمد کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایف بی آر ٹیکس چوری فیڈرل بورڈ آف ریونیو وی نیوز