جنوبی افریقہ کے چائے کے وقفے تک 2 وکٹ پر 112 رنز
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں چائے کے وقفے تک 34 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی نعمان علی کی گیند پر 17 رنز بنا کر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریان لیکلیٹن 45 اور ٹونی ڈی زورزی 23رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کی۔ کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محمد رضوان
پڑھیں:
جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
گھر میں ایک اور عبرتناک کلین سوئپ کے بعد بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان سے بھی پیچھے چلی گئی۔
بدھ کے روز جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور یوں بھارت کی سرزمین پر 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دیا۔
549 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکا دے گئی اور پوری ٹیم محض 140 رنز پر نمٹ گئی۔
یہ دوسری مرتبہ ہے کہ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا—اس سے پہلے 2024 میں نیوزی لینڈ بھی بھارت کو اسی طرح زیر کر چکا ہے۔
تازہ ترین شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں بھارت مزید تنزلی کے بعد پاکستان سے بھی پیچھے چلا گیا، جبکہ آسٹریلیا بدستور پہلی، جنوبی افریقا دوسری اور سری لنکا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔