ویمنز ورلڈ کپ 202، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے نویں میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی بلے باز بیتھ مونی کی شاندار سنچری اور بولرز کی مشترکہ کارکردگی نمایاں رہی۔
222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 36.
پاکستان کی جانب سے اوپنر صدرا امین نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، جن میں 5 چوکے شامل تھے، ان کے علاوہ رامین شمیم نے 15، کپتان فاطمہ ثنا اور نشرا سندھو نے 11، 11 رنز بنائے، باقی بلے باز آسٹریلوی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ نے 6 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ میگن شوٹ اور اینابل سدرلینڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایشلی گارڈنر، الانا کنگ اور جارجیا ویرہام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے 3 میچوں میں 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ ٹیبل میں پہلی پوزیشن سنبھال لی، جبکہ پاکستان ابتدائی تینوں میچ ہار کر آخری نمبر پر ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے ابتدائی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور 75 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، تاہم بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 گیندوں پر 109 رنز بنائے، جن میں 11 چوکے شامل تھے۔
الانا کنگ نے بھی 49 گیندوں پر 51 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ دونوں نے نویں وکٹ کی شراکت میں 106 رنز جوڑ کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو سب سے کامیاب بولر رہیں، جنہوں نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا پاکستان شکست ویمنز ورلڈ کپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا پاکستان ویمنز ورلڈ کپ اوورز میں ورلڈ کپ
پڑھیں:
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: نشرہ نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔پاکستانی اسپنر نشرہ سندھو نے بدھ کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے آسٹریلیا کی ایلیس پیری، انا بیل سدرلینڈ اور تاہلیہ میک گرا کو پویلین بھیجا۔کینگروز کے خلاف 3 وکٹیں لینے کے بعد نشرہ سندھو اب آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔ نشرہ نے ورلڈکپ کے 16 میچوں میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈکپ کے 18 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کی اسپنر نشرہ نے ندا ڈار کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے میں 108،108 وکٹیں حاصل کیں۔ نشرہ نے یہ سنگ میل 78 میچوں میں حاصل کیا جبکہ ندا ڈار نے 112 میچوں میں 108 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے لیے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ثنا میر کے نام ہیں، جنہوں نے 120 میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 222 رنز کا ہدف دیا۔