سعودی عرب کے شہر ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ہوں گے۔

یہ عالمی مقابلہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ریاض میں منعقد ہوگا جس کا انعقاد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

جنرل ڈائریکٹر سول ڈیفنس، میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج نے وزیر داخلہ کی سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کے سو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی سرپرستی سعودی عرب کے عالمی کھیلوں کے مرکز کے طور پر بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتی ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

یہ چیمپئن شپ پرنس فیصل بن فہد اسپورٹس سٹی میں منعقد ہوگی، جہاں دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو ماہرین اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ایونٹ میں 22 ممالک کے سرکاری وفود اور 300 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیے: ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو ورلڈ چیمپیئن شپ، 21 ممالک کی شرکت متوقع

مقابلوں میں 4 بنیادی ایونٹس یعنی100 میٹر ہرڈل جمپ ریس، 400 میٹر ریلے ریس، ٹاور چڑھنے کی سیڑھی ریس اور کومبیٹ ریس شامل ہوں گے۔

یہ عالمی ایونٹ فائر فائٹنگ اور ریسکیو کے شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے، تکنیکی ترقیوں کو اجاگر کرنے اور شہری تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریاض ریسکیو سعودی عرب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریاض ریسکیو فائر اینڈ ریسکیو ریاض میں

پڑھیں:

جٹیکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء )   دبئی میں جٹیکس گلوبل 2025 کے دوران پاکستان کا ’’ٹیک ڈیسٹی نیشن پویلین‘‘ باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ افتتاحی تقریب کی قیادت وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ نے کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے کامرس رانا احسان افضل خان، پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات عزت مآب فیصل نیاز ترمذی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام و سی ای او اگنائٹ رفیق احمد بُریرو، قونصل جنرل دبئی حسین محمد، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے بریگیڈیئر سید نادر حسین شاہ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او ابو بکر، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او فیصل ریاتیال، چیئرمین P@SHA سید سجاد اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان سمیت متعدد صنعتکار، بین الاقوامی سرمایہ کار اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان پویلین کو کاروباری روابط، سرمایہ کاری نیٹ ورکنگ، شراکت داری کے اعلانات، اور اسٹارٹ اپس کی نمائندگی کے مرکزی مقام کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے، جہاں وزیٹرز کو جدید ٹیکنالوجی کی لائیو ڈیموز، کاروباری ملاقاتیں، اور عالمی تعاون کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ: ’’جٹیکس گلوبل میں پاکستان کی موجودگی ہمارے اعتماد، صلاحیت اور ڈیجیٹل مستقبل کے عزم کی عکاس ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور وژن آف ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے نوجوان اور ہنرمند افراد، تیزی سے بڑھتی ہوئی آئی ٹی ایکسپورٹس کے ساتھ، عالمی ٹیکنالوجی معیشت میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایئرلائن فلائی ادیل کا لاہور کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
  • ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو ورلڈ چیمپیئن شپ، 21 ممالک کی شرکت متوقع
  • ایم ڈی کیٹ 2025 امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا،پالیسی اور ضوابط جاری
  • جٹیکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح
  • ریاض میں انٹرپول کی دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس‘ میں 40 ممالک کی شرکت
  • ریاض 2026 میں عالمی میڈیا اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مرکز بنے گا
  • ایکسپو 2030 ریاض نے عالمی قیادت سنبھال لی: اوساکا سے پرچم کی منتقلی، تاریخی نمائش کی تیاریاں
  • بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • بلدیہ میں روئی کی فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا