UrduPoint:
2025-10-14@16:49:12 GMT

جٹیکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

جٹیکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء )   دبئی میں جٹیکس گلوبل 2025 کے دوران پاکستان کا ’’ٹیک ڈیسٹی نیشن پویلین‘‘ باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ افتتاحی تقریب کی قیادت وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ نے کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے کامرس رانا احسان افضل خان، پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات عزت مآب فیصل نیاز ترمذی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام و سی ای او اگنائٹ رفیق احمد بُریرو، قونصل جنرل دبئی حسین محمد، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے بریگیڈیئر سید نادر حسین شاہ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او ابو بکر، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او فیصل ریاتیال، چیئرمین P@SHA سید سجاد اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان سمیت متعدد صنعتکار، بین الاقوامی سرمایہ کار اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان پویلین کو کاروباری روابط، سرمایہ کاری نیٹ ورکنگ، شراکت داری کے اعلانات، اور اسٹارٹ اپس کی نمائندگی کے مرکزی مقام کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے، جہاں وزیٹرز کو جدید ٹیکنالوجی کی لائیو ڈیموز، کاروباری ملاقاتیں، اور عالمی تعاون کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ: ’’جٹیکس گلوبل میں پاکستان کی موجودگی ہمارے اعتماد، صلاحیت اور ڈیجیٹل مستقبل کے عزم کی عکاس ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور وژن آف ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے نوجوان اور ہنرمند افراد، تیزی سے بڑھتی ہوئی آئی ٹی ایکسپورٹس کے ساتھ، عالمی ٹیکنالوجی معیشت میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے

پڑھیں:

پی ٹی ڈی سی پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025 میں خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کرے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے، جن کا مقصد پاکستان کی روحانی و تہذیبی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور زائرین و سیاحوں کے لیے جدید اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔

پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025کے آرگنائزر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے ہیں جس میں 24 سے 26 اکتوبر تک پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والی اس ایگزیبیشن میں حج عمرہ ٹور آپریٹرز، ائیر لائنز ، ہوٹل اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی سروسز لوگوں کے سامنے پیش کریں اور ان کو بتائیں آپ کس طرح سے ان کے اس زندگی کے سب سے اہم سفر کو یادگار بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایگزیبیشن کے دوران ٹور آپریٹرز اور باقی متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ زائرین کو پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی پاکستان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو عالمی فورمز اور نمائشوں جیسے "پاکستان حج و عمرہ ایکسپو" میں اجاگر کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع پیدا ہوں، ملکی و بین الاقوامی سطح پر ٹورازم، ایوی ایشن، اور ہاسپیٹیلٹی کے شعبوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی ڈی سی کا ویژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں مذہبی، ثقافتی اور فطری سیاحت ملک کی معیشت اور عالمی تشخص میں کلیدی کردار ادا کرے۔\395

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری نے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا لی
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق
  • ایکسپینڈ نارتھ اسٹار 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح، پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شاندار نمائش
  • پی ٹی ڈی سی پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025 میں خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کرے گا
  • ریاض 2026 میں عالمی میڈیا اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مرکز بنے گا
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان پویلین کا افتتاح  
  • دبئی: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ ٹیک ڈیسٹینیشن پویلین کا افتتاح کررہی ہیں
  • نوبیل انعام برائے معاشیات 2025 ؛ اسرائیل، فرانس اور کینیڈا کے ماہرین کے نام
  • ڈیجیٹل دور میں گمراہ کن معلومات کا تدارک، یونیسکو نے پاکستانی تجویز منظور کر لی