بعض حکمرانوں نے ہمیشہ امریکی غلامی کو ترجیح دی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
خیرپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لاہور مریدکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے۔ طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم اور پرامن مکالمے کے ذریعے قومی مسائل کو حل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس صدی کے عظیم انقلابی رہبر حضرت امام خمینیؒ نے فرمایا تھا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے، اس سے خیر کی توقع رکھنا احمقوں کا کام ہے۔ پاکستان کے بعض حکمرانوں نے ہمیشہ امریکہ کی غلامی کو ترجیح دی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع خیرپور کے تعلقہ فیض گنج کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے اراکین صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی آغا منور جعفری، اصغر علی سیٹھار اور مولانا منور حسین سولنگی بھی موجود تھے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے بعض حکمرانوں نے ہمیشہ امریکی غلامی کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک آزاد، خودمختار اور باوقار پاکستان کی ضرورت ہے، ایسا پاکستان جو بیرونی دباؤ اور مداخلت سے پاک ہو۔ جہاں فیصلے پاکستان کے ایوانوں میں پاکستانی عوام کے نمائندوں کے ذریعے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچاس برسوں کی امریکی غلامی نے قوم کو سوائے تباہی کے کچھ نہیں دیا۔ شیطان بزرگ کی دوستی سے خیر کی امید رکھنا عبث ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ پاکستانی عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم اور پرامن مکالمے کے ذریعے قومی مسائل کو حل کریں۔ یہی راستہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کی ضمانت ہے۔ لاہور مریدکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت سنگین چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی، لاقانونیت اور بیرونی مداخلت جیسے مسائل سے نجات ضروری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈومکی نے کہا پاکستان کے نے کہا کہ کی غلامی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔